تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

بارگاہِ رسالت ﷺ سے غریب پروری کا مبارک درس عطا ہوامسرتوں کی صبح اعانتِ مسلمین کے ساتھ منائی گئی

📅 30-09-2023 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

<p>عید میلادُالنبی ﷺ پر نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کی طرف سے 250 راشن کٹ کی تقسیم</p>
<p>مالیگاؤں: اعانتِ مستحقین کا فریضہ انجام دے کر روحانی کیف و سرور ملتا ہے- دربارِ رسالت ﷺ سے غریب پروری کا مبارک درس عطا ہوا- پیارے آقا ﷺ کی آمد آمد یعنی میلادِ پاک کی روح پرور ساعتوں میں نوری مشن کی طرف سے 250 راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی- اس ضمن میں غلام مصطفیٰ رضوی کی نگرانی میں اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر سے کٹ کی تقسیم کی گئی- فرید رضوی نے کہا کہ ہر کٹ میں تیل، شکر، آٹا، چاول، تور دال، مسور دال، بیسن، مصالحہ، چائے، نمک، چنا، ہلدی پاوڈر، دھنیا پاؤڈر، مرچ پاؤڈر وغیرہ شامل ہیں- معین رضوی نے کہا کہ عزتِ نفس ملحوظ رکھتے ہوئے کٹ کی تقسیم عمل میں آئی جب کہ ہر کٹ کے ساتھ اعلیٰ حضرت کی ایک کتاب بھی تحفتاً پیش کی گئی- واضح رہے کہ نوری مشن سے لازمی طور پر سیرتِ طیبہ سے منسلک عنوان پر کتابیں شائع کی جاتی ہیں- نعیم رضوی کے مطابق ہر سال پابندی کے ساتھ باقاعدہ رسید جاری کر کے یہ عمل انجام دیا جاتا ہے- جس کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے- امسال راشن کٹ کی تقسیم بارہویں شریف کی شب نیز صبح عمل میں آئی- کٹ کی تیاری کے لیے نوری مشن کے یاسین رضا، شہزاد برکاتی، آصف رضوی، شعیب رضوی، سعد رضوی، شاداب رضوی، امین علی رضوی سمیت دیگر اراکین نے مخلصانہ حصہ لیا- کٹ کی تقسیم بیواؤں، معذوروں نیز مستحق افراد میں کی گئی- ایسی رپورٹ نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں کی طرف سے ارسال کی گئی-</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3950 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز