تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

"آقاکی آمد! مرحبا،حضور کی آمدمرحبا"جیسے نعروں سے گونج اٹھا پورا علاقۂ تھار، غازی ملت سید ہاشمی میاں کا زبردست خطاب

📅 30-09-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
راجستھان

مرکزی جلوس محمدی گاگریا وعلاقۂ گپن سے سہلاؤ شریف تک شان وشوکت سے نکلا

سہلاؤشریف میں عظیم الشان سالانہ جلسۂ عیدمیلادالنبی میں غازئ ملت علامہ سید محمدہاشمی میاں اشرفی کا خطاب

باڑمیر/راجستھان
سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی حضور نبی رحمت ﷺ کی یوم ولادت باسعادت بہت ہی دھوم دھام،شان وشوکت اور عقیدت واحترام کےساتھ منایاگیا،یوں تو ماہ ربیع النورشریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول ﷺ اپنے دوکان مکان گلی اور چوراہوں بالخصوص مساجد ومدارس اور درگاہوں کو رنگ برنگے جھنڈوں برقی قمقموں ،روشنیوں اور جھرمٹوں سے سجاکر پرکشش بنادیتے ہیں مگر ربیع النور کی باریویں شب وروز کے مناظر تو کچھ اور ہی دیدہ زیب ودل آویز مناظر پیش کرتے ہیں بارہویں شب میں عموما مسلم آبادیوں میں جلسۂ عید میلادالنبی ﷺ کا شایان شان طریقے پرانعقاد کیا جاتا ہے جب کہ بارہ ربیع النور شریف کو جلوس عیدمیلادالنبی ﷺ نکالنے کا باقاعدہ انتظام وانصرام ہوتا ہے،جلسۂ عید میلادالنبی ﷺ میں علمائے کرام سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہیں جب کہ جلوس عید میلادالنبی میں نعرہائے تکبیر ورسالت،آقا کی آمد مرحبا،مرحبا یا مصطفیٰ جیسے نعروں ،صلوٰة وسلام اور ذکر واذکار سے گلی محلے اور راستے گونج اٹھتے ہیں چنانچہ علاقۂ تھار کے اکثر گاؤں وقصبات جیسے سیڑوا،ہرپالیہ، سینہار، تالسر، کونرا، دیراسر،میکرن والا،دیتانی، کھڈانی،راناسر،گفن ناڈی،کھاریا راٹھوران،لکھڑیالی،بکڑ، لدہے کاپار، بینڈے کاپار وغیرہ کے مسلمانوں نے جلسہ وجلوس عیدمیلادالنبی کا اہتمام کیا-مگر مرکزی جلوس گاگریا و علاقۂ گپن سے سہلاؤشریف تک نکالا گیا ان دونوں جلوسوں میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی-
ان دونوں مرکزی جلوسوں جس میں علاقہ کھاوڑ کے مختلف جلوس راستے میں ضم ہوجاتے ہیں کے علاقۂ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ درگاہ حضرت پیرسید حاجی عالی شاہ بخاری پچھمائی نگر،سہلاؤشریف پہنچنے پر دارالعلوم ودرگاہ شریف کی انتظامیہ کمیٹی اور دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ وعلاقے کی عوام نے شاندار استقبال کیا-

جلوس کے سبھی شرکاء دارالعلوم پہنچنے کے بعد دارالعلوم انوارمصطفیٰ کے وادی رحمت وانوارمیں منعقدہ جلسۂ عید میلادالنبی ﷺ میں شریک ہوگیے اور جلسۂ عیدمیلادالنبی کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے کی گئی بعدہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت رسول پیش کرنے کے لیے ثنا خوان رسول حضرت قاری محمدعرس سکندری انواری کودعوت دی گئی،قاری صاحب نے بہترین نعت رسول پڑھ کر مجمع میں وجد کی سی کیفیت طاری کر دی، پھر افتتاحی تقریر حضرت مولانا محمدرفیق صاحب اشرفی باسنوی نے کی،بعدہ عالم باعمل مصلح قوم وملت حضرت علامہ حافظ وقاری اللہ بخش صاحب اشرفی خطیب وامام نگینہ مسجد باسنی نے محبوب خدا،وجہ وجود کائنات،خاتم الانبیاء، رحمة للعٰلمین حضور نبی رحمت ﷺ کی سیرت طیبہ بالخصوص حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے حالات وواقعات نہایت عمدہ پیرایہ وانداز میں بیان کرتے ہوئے حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات وپیغام عدل وانصاف و بھائی چارگی پر عمل کرنےاور حضور کے صحابۂ کرام کے سوانح وحالات سے سبق لینے کی تاکید کی-
خصوصی خطاب شہزادۂ حضور محدث اعظم ہند غازئ ملت حضرت علامہ الشاہ سیدمحمدہاشمی میاں اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ نے کی -
آپ نے "قدجاءکم من الله نور وکتاب مبین" کو اپنا موضوع سخن بناتے ہوئے بہت ہی عمدہ خطاب کیا-

آخر میں دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری نے جملہ ارکان واساتذہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ وانتظامیہ کمیٹی درگاہ حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری کی طرف سے جلسہ وجلوس عید میلادالنبی میں شامل سبھی حضرات بالخصوص غلامانِ بخاری کمیٹی گاگریاعلاقہ:کھاوڑ وعلاقۂ گپن کا شکریہ ادا کیا جن کے بینر تلے یہ دونوں مرکزی جلوس پرامن طریقے پر اپنے متعینہ مقامات سے ہوتے ہوئے درگاہ گراؤنڈ میں بخیر وعافیت پہنچے-
خصوصی نعت خوانی کاشرف بلبل باغ مدینہ واصف شاہ ہدیٰ حضرت مولاناقاری محمدجاوید صاحب سکندری انواری نے حاصل کیا،جب کہ نظامت کے فرائض طلیق اللسان حضرت مولانامحمدحسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی سرانجام دی-
اس جلسہ وجلوس عیدمیلادالنبی ﷺ میں سیکڑوں علماء وسادات کرام کے ساتھ ہزارہا ہزار عوام اہلسنت نے شرکت کرکے آقا ﷺ سے اپنی غلامی کاثبوت پیش کیا-
صلوٰة وسلام اور حضرت غازی ملت کی دعا پر یہ جلسۂ عید میلادالنبی ﷺ اختتام پزیر ہوا۔

رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 963 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز