تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے اہل خانہ پر خصوصی نظر رکھیں: علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری

📅 05-09-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
راجستھان

<p>اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اہل خانہ ہرطرح کی برائیوں سے محفوظ رہیں تو اس کے لیے آپ اپنے اہل خانہ کورزق حلال کھلانے اور بنیادی طورپر انہیں دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ اپنے گھر کا ماحول اسلامی بنانے کی کوشش کریں، اپنے گھر والوں پر خصوصی نظر رکھیں،شرم وحیااور پردہ کا خصوصی التزام کروائیں،وضع قطع پر نظر رکھیں،اپنے والدین، علماءکرام وبزرگوں کاادب واحترام کریں، نمازپنجگانہ باجماعت پڑھنے کی کوشش کریں-اس طرح کے خیالات کا اظہار علاقۂ تھار کی مرکزی و مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز دینی وعصری درسگاہ" دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر، راجستھان"کے مہتمم وشیخ الحدیث نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے 04 ستمبر 2023عیسوی بروز دوشنبہ ہینڈیا باڑمیر میں منعقدہ حضرت ہالافقیر علیہ الرحمہ کے عرس مبارک کی تقریب میں کیا-دینی وعصری تعلیم کوآپ نے دونوں آنکھوں سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر انسان گمراہی ودیگر وساوس وغیرہ سے بچنا چاہتا ہے تو اسے چاہییے کہ اپنے آپ کو تعلیم سے لیس کرے-جس طرح اگر کوئی انسان انکھوں سے محروم ہو تو اس کے لیے دنیا تاریک ہے اسی طرح علم سے محروم کے لیے بھی گویا دنیاتاریک ہے-
آپ کے خطاب سے قبل دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے چند ہونہار طلبہ نے نعت ومنقبت خوانی وتقاریر پیش کیں-
نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمدحسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی انجام دیا-
صلوٰة وسلام اور قبلہ نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعاپر یہ مبارک ومتبرک تقریب اختتام پزیر ہوئی-
اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
حضرت مولانامحمدشمیم احمدنوری مصباحی،حضرت مولاناباقرحسین قادری برکاتی،مولاناحبیب اللہ انواری،مولانامحمدعرس سکندری انواری،مولانااحمدعلی انواری،قاری ارباب علی قادری انواری، مولانا عبدالرسول انواری، مولانامحمددائم انواری مولاناشیرمحمدانواری وغیرہم-
رپورٹ:حبیب اللہ قادری انواری
خادم:مدرسہ اہلسنت گلشن غوثیہ مقام:ہینڈیا،پوسٹ:سورالی،تحصیل:رامسر، ضلع:باڑمیر(راجستھان)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 877 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز