تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

سنی مسجد بلال سے ہفتہ عقیدہ ختم نبوت مہم منانے کا آغاز

📅 01-09-2023 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مذہبی گلیاروں سے

<p>ایمان کے تحفظ کے لئے ایسی مہم کی سخت ضرورت ہے۔: مولانا معین میاں</p>
<p>عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔خوب: الحاج محمدسعید نوری</p>
<p>ممبئی دوٹانکی:
سنی مسجد بلال میں بعد نماز جمعہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج سید معین الدین اشرف اشرفی جیلانی صاحب سجادہ خانقاہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ ، صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما ء کی صدارت میں اور بانی رضا اکیڈمی ،سنی جمعیۃ العلماء کے نائب صدر جناب الحاج محمد سعید نوری صاحب کی سر پرستی میں ہفتہ ختم نبوت کا اعلان پرچم کشائی سے کیا گیا ۔ کثیر تعداد میں علماء مشائخ، مدارس کے طلبہ اور ائمہ مساجد نے شرکت کی ، نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کی گونج میں سبھوں نے یہ عہد کیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے لئے ہم اپنے قائد کے ساتھ ہیں ۔ ا؍ ستمبر سے ۷؍ ستمبر تک اس ہفتہ کو عقیدہ ختم نبوت سے منسوب کیا گیا ہے ۔ کیونکہ ۷؍ ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا ۔ معین المشائخ نےبخاری شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت قائم نہ ہوگی جب تک تیس ایسے دجال کذاب نہ پیدا ہوں گے جو سب کے سب اپنے کواللہ کا رسول سمجھیں گے ۔ موجودہ دور میں بے شمار فتنو ں نے جنم لیا ان میں ایک عظیم فتنہ نئی نبوت اور انکار ختم نبوت کا ہے ۔ماضی قریب میں یہ فتنہ قادیان میں جنم لیا اس فتنہ کابانی مرتد مرزا غلام احمد قادیانی تھا۔ اس کے پیروکار اپنے آپ کو قادیانی کہلاتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے پیرو کار بڑھتے گئے اور سماج میں ناسور بن کر لوگوں کے ایمان پر حملہ کرتے رہے ۔ یہ عاشقان رسول کے لئے بہت ہی المناک بات ہے اور اس کی سر کوبی کے لئے جتنی کوشش کی جائے کم ہے ۔ قرآن مقدس میں ارشاد ربانی ہے کہ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہا ں اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے ۔ قرآن مقدس کی یہ آیت سے ثابت ہو گیا کہ اللہ کے آخری نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ معین المشائخ نے مزید کہا کہ اس فتنہ کی بیخ کنی کے لئے ہمیں کمر بستہ ہونے کی ضرورت ہے ۔ اسیری مفتی اعظم الحاج سعید نوری نے کہا کہ اس مہم کو وسیع پیمانے پر چلانے کی ضرورت ہے ، آپ نے مزید کہا کہ اللہ کے رسول خود ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے بعد نبی نہیں البتہ خلفا ہوںگے ۔
مشکوٰ ۃ شریف میں ہے۔ انی عند اللہ مکتوب خاتم النبین و ان آدم منجدل فی طینہ۔ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اللہ کے نزدیک اس وقت سے آخر نبی لکھا ہوا ہوں جب حضرت آدم علیہ السلام اپنی خمیرمیں تھے ۔ علما فرماتے ہیں کہ اذالم یعرف الرجل ان محمدا صلی اللہ علیہ وسلم آخرالانبیا ء فلیس بمسلم ۔جو شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہ جانے وہ مسلمان نہیں۔ آخر میں آپ نے کہا کہ اس فتنہ کے سد باب کے لئے ہمیں مستحکم قدم اٹھانے کی ضرورت۔مولانا خلیل الرحمن نوری مولانا قاری مشتاق تیغی مفتی شاہ نواز علیمی مولانا عارف و دیگر علماء کرام موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3783 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز