تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

حضرت مخدوم درس سہراب فقیر علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس جامعہ رابعہ بصریہ [پیر جو کوٹ شریف] صوبھانی پاڑہ، گرڈیا میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

📅 29-08-2023 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
راجستھان

10 صفر المظفر 1445 ہجری … بمطابق: 28 اگست 2023 عیسوی بروز پیر حضرت مخدوم درس سہراب فقیر علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک اور مدرسہ جامعہ رابعہ بصریہ کا سالانہ تعلیمی اجلاس انتہائی شان وشوکت اور عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا۔

بعد نماز فجر: اجتماعی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کر کے درگاہ حضرت سہراب فقیر علیہ الرحمہ میں چادر پوشی وگل پاشی کی گئی اور سبھی زائرین سمیت ملک وملت کی بہتری کے لیے دعا کی گئی۔

صبح آٹھ بجے کے قریب جلسہ کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا۔

پھر دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف و دارالعلوم کی تعلیمی شاخ مدرسہ جامعہ رابعہ بصریہ کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی و مذہبی پروگرام نعت، غزل سندھی نعت و تقریر کی صورت میں پیش کیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام و اکرام سے نوازا ۔
آخر میں خصوصی وصدارتی خطاب شیخ طریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری سجادہ نشین: خانقاہ عالیہ بخاریہ، مہتمم و شیخ الحدیث: دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف نے کیا۔

آپ نے علم و علماء کی اہمیت و فضیلت،طلب علم کے لیے چند انتہائی اہم ومفید رہنما اصول و ضوابط بیان کرتے ہوئے بزرگوں اور بچوں کے سرپرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سبھی حضرات کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے بچوں کی ظاہری وباطنی تعلیم وتربیت کرنے کے لیے ان پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے ان کو بہترین دینی اور عصری تعلیم دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

آپ نے اس موضوع پر تمثیلی انداز میں بہت ہی عمدہ و پراثر خطاب کیا۔

خصوصی نعت و منقبت خوانی کی سعادت حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری اور واصف شاہ ہدیٰ حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری نے حاصل کی۔

نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی نبھائی۔

بعدہ صلوٰۃ و سلام، اجتماعی فاتحہ خوانی اور حضرت پیر سید نور اللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

اس دینی و مذہبی پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
★حضرت پیر سید ابراہیم شاہ بخاری…☆حضرت پیر سید غلام محمد شاہ بخاری…★حضرت پیر سید داون شاہ بخاری…☆حضرت مولانا پیر سید صدر علی شاہ بخاری…★سید زمن علی شاہ بخاری…☆سید مہر علی شاہ بخاری…★ حضرت مولانا دلاور حسین صاحب قادری صدرالمدرسین: دارالعلوم انوار مصطفیٰ…☆حضرت مولانا محمد شمیم ​​احمد صاحب نوری مصباحی…★مولانا خیر محمد قادری انواری☆مولانا عبدالسبحان مصباحی…★مولانا باقر حسین صاحب قادری برکاتی…☆مولانا حبیب اللہ صاحب قادری انواری… ★مولانا علم الدین صاحب قادری انواری…☆مولانا عبدالرؤف قادری جامعی…★مولانا اسلام الدین قادری انواری…☆مولانا عبدالحلیم قادری انواری…★مولانا عطاء الرحمٰن صاحب قادری…☆مولانا محمد علی انواری…★حافظ برکت علی قادری…☆حافظ و قاری فیروز عالم رضوی…★قاری عبدالواحد سہروردی…☆قاری فاروق انواری…★مولانا حکیم سکندر علی انواری…★☆حافظ عبداللطیف انواری…★قاری ارباب علی صاحب انواری…☆مولانا محمد عرس سکندری انواری…★ماسٹر محمد یونس صاحب…☆ماسٹر شیر محمد خان…★ماسٹر محمد طاہر صاحب…★ماسٹر جمال صاحب…★ماسٹر محمد حنیف…☆ماسٹر بہادر صاحب…★ماسٹر محمد مقبول…☆ماسٹر محمد سلیمان…★ماسٹر مرید خان وغیرہ…

رپورٹر: (حافظ) محمد قمر الدین قادری برکاتی انواری
خادم: جامعہ رابعہ بصریہ متصل درگاہ مخدوم درس سہراب فقیر علیہ الرحمہ…پیر جو کوٹ شریف،
صوبھانی پاڑہ،پوسٹ:گرڈیا، تحصیل: رامسر،ضلع:باڑمیر(راجستھان)

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3755 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز