تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

چندریان۔۳ کا چاند پر کامیاب لینڈنگ وطن عزیز ہندوستان کا قابل فخر کارنامہ: مولانا محمد اظہر مدنی

📅 24-08-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>نئی دہلی (۲۴؍اگست ۲۰۲۳ء)
وطن عزیز ہندوستان کا چندریان۔۳ منصوبہ کے مطابق ۲۲؍اگست ۲۰۲۳ء بروز بدھ چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرگیا۔ یہ ہم ہندوستانیوں کے لئے خوشی اور مسرت کا موقع ہے کیونکہ وطن عزیز ہندوستان چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیاہے، جبکہ چاند کے جنوبی قطب پر رسائی حاصل کرنے والاہندوستان دنیاپہلا ملک بن گیا ہے۔اس کے لئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو) کی پوری ٹیم اور ہندوستانی عوام قابل مبارک باد ہیں کیونکہ اعلیٰ دماغ اور وقت کے مشہور سائنسدانوں پر مشتمل اسرو ٹیم کی انتھک محنتوں اور کاوشوں کے ذریعہ ہی یہ قابل فخر کارنامہ انجام پاسکاہے۔ ان خیالات کا اظہار اقرا انٹرنیشنل اسکول، جیت پور، نئی دہلی کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر مدنی نے چندریان ۔۳ کے کامیاب لینڈنگ حوالے سے منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسرو کا قیام 1962ء میں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے ذریعہ عمل میں آیا تھا اور اس وقت سے ہمارے دیش کے سائنسداں متنوع میدانوں میں کامیابی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ وطن عزیز کے سائنسدانوں نے چاند پرکمندیں ڈالنے خواب دیکھا تھاجو آج ہمارے اعلیٰ دماغ سائنسدانوں کی شبانہ روز مساعی کی بدولت ساکار ہوا ہے جوکہ ان کی مسلسل کوششوں کا ثمرہ ہے ،اس سے آپ طلباء کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کوششیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں، عمل پیہم اور جہد مسلسل ہو تو کامیابی ضرور قدم بوسی کرتی ہے۔</p>
<p>اس موقع پر مولانا محمد اظہر مدنی نے ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اور میزائل مین اے پی جے ابوالکلام کوبطور خاص یاد کیا اور سائنس کے میدان میں ان کے قابل قدر کارناموں کا ذکر جمیل کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اے پی جے عبدالکلام نے چاند پر پہنچنے کا خواب دیکھا تھا جسے اب اسرو نے شرمندۂ تعبیرکردیا ہے۔یہ واقعی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں وطن عزیز کی نمایاں اور قابل فخر کامیابی ہے۔
اسکول کی پرنسپل شہانا تبسم نے بھی اس موقع سے اسرو کی ستائش کی اور اس عظیم کامیابی پر ہندوستانی عوام کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چندریان۔۳ کی لینڈنگ یقینی طور پر بڑی کامیابی ہے،چنانچہ ہمارے طلبہ و طالبات کو چاہئے کہ علم و تحقیق کے میدان میں خوب سے خوب تربننے کی کوشش کریں تاکہ ایک روز وطن عزیز کا نام روشن کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے عالمی گرو بننے کی سمت میں یہ عظیم پیش رفت ہے۔ ہمارے آباء و اجداد نے جس عظیم ہندوستان کا خواب دیکھا تھا، اسی سمت تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے اور ہر روز سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی نئی فتوحات حاصل کررہا ہے۔ہمیں اس موقع پر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ یہ ترقی کے منازل انسانیت کی فلاح و بہبود اور بقاء کے لئے طے کئے جارہے ہیںجو اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی اخوت و بھائی چارہ، امن و شانتی، قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کو فروغ دینے کا مشن جاری رکھیں اور انسانیت کا بھولا ہوا سبق پھرسے یاد کریںتبھی ہماری کامیابی معنیٰ خیز ہوگی اور ہم اس ترقی سے حقیقی معنوں میں فیضیاب ہوسکیں گے۔
اسکول کے کوآرڈینیٹر مولانا سعیدالرحمٰن نورالعین سنابلی نے اسرو ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعی اسرو کی یہ کامیابی بہت عظیم ہے اور یہ کامیابی ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے اور ساتھ ہی ساتھ مستقبل میں دیگر میدانوں میں کامیابیوں کی نویدجاںفزا بھی ہے ۔آپ نے اس موقع پر اسکول کے طلبہ و طالبات کو اسرو کی کامیابی سے سبق حاصل کرنے اور اپنی زندگی کا ہدف متعین کرکے اس کے حصول کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آپ لوگ ملک کے مستقبل ہو اور آپ کے ہاتھ میں ہی ملک کا مستقبل ہے تو آپ کو محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
چندریان۔۳ کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرنے کے لئے منعقد اس پروگرام میں اسکول کی جن معلمات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں مہوش خان، صبحی ممتاز، شاہینہ رئیس، ظفیرہ آفتاب، رخسانہ، مہ جبین، امرین اور شہلا قمر اہم اور قابل ذکر ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق اسکول کے تمام ذمہ داران ، مولانا رئیس الاعظم فیضی، ارشداصغر،ڈاکٹر محمد اسعد اور اسکول کے دیگر وابستگان نے وطن عزیز کی اس شاندار کامیابی پر اسرو ، حکومت اور ہندوستانی عوام کو مبارک باد پیش کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 715 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز