چاند پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے سائنسدانوں کو مبارکباد، ہمارا ملک قطب جنوبی تک پہنچنے والا اکلوتا ملک بن گیا۔ سربراہ اعلیٰ الجامعة الاشرفیہ
<p>مبارک پور/گورکھپور (نمائندہ)
چاند پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اپنے دیس کے ماہر ترین سائنس دانوں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں، یقینا انہیں ماہرین کی انتھک کوششوں اور محنتوں سے آج ہمارا ملک قطب جنوبی تک پہنچنے والا اکلوتا ملک بن گیا ہے ، مذکورہ خیالات کا اظہار عزیز ملت علامہ شاہ عبد الحفیظ مصباحی عزیز ی دام ظلہ العالی سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ہمارے ملک ہندوستان نے بدھ کو چاند کے اس حصے پر قومی پرچم لہرایا جہاں آج تک کوئی بھی ملک نہیں پہنچ سکا ہے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنس دانوں نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 اتار کر خلا کی دنیا میں تاریخ رقم کی،موصوف نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس مشن پر لگی ہوئی تھیں۔ اس سے کئی فلکیاتی اسرار تہ در تہہ کھلیں گے۔ہم اسرو کے سائنس دانوں کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔</p>
<p>رپورٹ نورالہدی مصباحی گورکھپوری رکن مجلسِ شوریٰ جامعہ اشرفیہ ومرکزی میڈیا انچارج تنظیم ابناے اشرفیہ مبارک پور</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز