دار العلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ منایا گیا
<p>مبرا/ممبئی:راست</p>
<p>آج بتاریخ ٢٢محرم الحرام ١٤٤٥ھ مطابق ١٠ اگست ٢٠٢٣ ء بروز جمعرات کو دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ منایا گیا
اس مبارک محفل کی صدارت خلیفہ شیخ الاسلام و خلیفہ اجمل العلماء حضرت علامہ مولانا جمال احمد صدیقی اشرفی صاحب نے فرمائی
حافظ افروز صاحب نے محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا
حافظ فرقان رضا و حافظ سجاد حسین صاحبان نے منقبت حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ پیش فرمائی
بعدہ راقم الحروف نے حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کی زندگی کے چند تابندہ نقوش کا ذکر کیا
آپ کے کشف و کرامت کو بیان کیا اور حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کا اعلی حضرت سے والہانہ لگاؤ اور وارفتگی کا تذکرہ کیا
اور مزید بیان کیا کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آپ نے تقریباً چالیس سال تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پنجگانہ ادا کی ہے آپ عابد شب زندہ دار ولی تھے اور تقویٰ طہارت میں یگانہ روزگار تھے اور تصوف و روحانیت میں اعلی مقام و مرتبہ پر فائز تھے اسی کے ساتھ دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا جذبہ آپ کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا</p>
<p>اخیر میں امام اہلسنت کا مشہور زمانہ سلام پڑھا گیا اور رقت انگیز دعا پر محفل پاک کا اختتام ہوا
قاری ابو الکلام ازہری صاحب بھی اس مبارک محفل میں شریک رہے اور دار العلوم کے طلبہ بھی شریک تھے</p>
<p>راقم الحروف: نسیم رضا صدیقی فیضی صدر المدرسین دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز