تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ڈاکٹر کلیم اصغر بنے جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ فارسی کے نئے صدر، آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ نے پیش کی مبارک باد

📅 08-08-2023 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
تعلیمی گلیاروں سے

<p>جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک عزیز کی یونیورسٹیز میں واحد مقام رکھتی ہے اس میں مختلف شعبہ جات ہیں ہر شعبہ تاریخی سلسلہ کی ایک کڑی ہے خاص کر لسانیات کے شعبے اپنا الگ مقام رکھتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی زبان ہو وہ معاشرے میں اظہارِ جذبات اور ترسیلِ خیال کا بہترین وسیلہ تصور کی جاتی ہے، زبانوں کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ خود حضرتِ انسان کی. روزِ اول ہی سے لفظ و بیان کا یہ گہرا رشتہ نمودار ہوا اور انسانوں کے مابین تعلقات قائم کرنے اور باہم احساس و جذبات آشکارا کرنے کا ذریعہ میسر ہوا
شعبہ فارسی کی افادیت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عربی زبان کے بعد اسلامی و ادبی علوم کا جو ذخیرہ ہمیں فارسی زبان میں ملتا ہے، وہ اور کسی زبان میں نہیں ملتا. مثلاً نحو، صرف، منطق، ادب، فلسفہ، فقہ، اصولِ فقہ، تفسیر، اصولِ تفسیر، تصوف، اخلاق، معانی، بدیع، بیان، تاریخ، لغت وغیرہ تقریباً ہر فَن میں فارسی زبان میں نہایت عمدہ اور قیمتی کتابیں موجود ہیں
لہٰذا اس شعبہ کی ذمہ داری سنبھالنا بھی ایک اعلی کردار اور اعلی تعلیم یافتہ شخص کا کام ہے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اس شعبہ کی کمان ۳ اگست سے قبل پروفیسرعبد الحلیم صاحب نے مکمل ایمانداری سے تھام رکھی تھی وقت متعینہ کی وجہ سے یہ کمان ڈاکٹر سید کلیم اصغر صاحب کو بشکل صدر نو سپرد کردی گئی ڈاکٹر کلیم اصغر صاحب ہندوستان کے مختلف مقامات سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک ایران کا سفر کیا اور فارسی جیسی شیری زبان کے تاریخی ادوار پر مہارت تامہ حاصل کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں ایک استاذ منتخب ہوئے پھر آپ کی محنت شاقہ نے کامیاب کے اس منارہ پر آپ کے نام کا علم لہرایا کہ شعبہ فارسی کے عہدۂ صدارت پر فائز کردیا کلیم اصغر صاحب کے عہدۂ صدارت ۶ اگست ۲۰۲۳ سے سنبھالنے پر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے کیمپس کوآرڈینیڑ عظیم اشرف کی معیت مولانا محمد سفیان ، اکمل ندیم خان اور عبد الرحمن نے صمیم قلب سے ھدیۂ تبریک پیش کیا</p>
<p>از قلم : عظیم اشرف
متعلم جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3702 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

یومِ آزادی: اتحاد، مساوات اور ترقی کے عہد کا دن: مولانامحمدشمیم احمد نوری مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز