فتنۂ قادیانیت کا سدِ باب وقت کی اہم ضرورت! نوری مشن وفد کی علما و مشائخ ممبئی سے ملاقات
<p>گزشتہ دنوں (۲۷؍جولائی ۲۰۲۳ء) نوری مشن کا ۵؍رکنی وفد علما و مشائخ اہل سنت سے ملاقات کی غرض سے ممبئی پہنچا۔ سنی جمعیۃ العلماء کے صدر مولانا سید معین میاں اشرفی جیلانی، سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ اقتدار نشیں؛ قادیانی فرقہ کے لیے ملک میں راہیں ہموار کر رہے ہیں۔ قادیانیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس ضمن میں ہمیں چاہیے کہ فتاویٰ حسام الحرمین کی روشنی میں فتنۂ قادیانیت کا تعاقب کریں اور ان کے مکرو فریب سے مسلمانوں کو آگاہ کریں۔ غلام مصطفیٰ رضوی نے کہا کہ ان شاء اللہ! اعلیٰ حضرت کی ردِ قادیانیت پر کتابوں کی ترسیل کی جائے گی۔</p>
<p>تعزیتی پیغام: بعد نمازِ ظہر علامہ قمرالزماں خان اعظمی (سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ) کے صاحبزادے اشرف اعظمی کی محفل ایصالِ ثواب میں شرکت کی گئی- یہاں علامہ اعظمی اور بیرسٹر معین الزماں اعظمی سے ملاقات کی گئی اور تعزیتی پیغام پیش کیا گیا-</p>
<p>پیغامِ شہادت، دین پر استقامت: اسی دن سرِ شام وَفد نے شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں سے ملاقات کی۔آپ نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ شہادت دین پر استقامت ہے۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ اعلیٰ حضرت کی کتابیں عام کی جائیں تا کہ عقائد کی حفاظت کی جا سکے۔</p>
<p>ایثارِ اہلِ بیت: شب میں سنی شافعی مسجد کھیرنے گاؤں میں منعقدہ محفلِ ذکر شہید اعظم میں شرکت کا شرف حاصل ہوا۔ جہاں مفتی دیارِ کوکن مفتی سید محمد رضوان شافعی رفاعی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:اسلام کو سربلندی اہلِ بیت کے ایثار سے ملی۔ مالیگاؤں سے نوری مشن کے وفد میں غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، نعیم رضوی، یاسین رضوی، سعد رضوی شامل تھے۔ اس موقع پر مطبوعاتِ نوری مشن بھی علماے کرام کی خدمت میں پیش کی گئیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز