تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

خانقاہ عالیہ اشرفیہ مسعودیہ،بٹلہ ہاؤس، اوکھلا (نئی دہلی) میں ذکر شہدائے کرب وبلا کی شاندار مجلس کا انعقاد

📅 31-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>دہلی شریف کے مختلف خطوں سے سیکڑوں عوام اہل سنت وعاشقان شہدائے کربلا اوردرجنوں علما وحفاظ وقرا اور ائمہ مساجد کی شرکت</p>
<p>دہلی: 31 جولائی
پروگرام کے مطابق بعد نماز مغرب بلاتاخیر تلاوت قرآن پاک سے محفل سے مجلس شہدائے کربلا کا آغاز ہوگیا،اس کے بعد مداحان رسالت نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کیے،آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کی نمائندگی کے لیے مولاناعظیم اشرف اشرفی اورجناب محمد اشرف سی اے بورڈ اور محمد حسین شیرانی آفس سکریٹری موجود تھے۔ نعت ومنقبت کے بعد مولانا عظیم اشرف اشرفی صاحب نے اختصار کے ساتھ خطاب فرمایا، انھوں نے جہاں ایک طرف تاریخی تناظر میں کرب وبلا کی اہمیت کو اجاگر کیا وہیں پر آج کے دور میں کچھ دریدہ دہن جس طرح واقعات کربلا کا انکار کر رہے ہیں، ان کی کلاس بھی لگائی۔
حضرت مولانا ظفر الدین برکاتی مدیر اعلیٰ ماہنامہ کنزالایمان، مٹیا محل قابل ذکر ہیں، مولانا ظفر الدین برکاتی صاحب نے نعت پاک کے ساتھ ساتھ کئی اہم دفعات پرمشتمل ناصحانہ خطاب فرمایا،جس کالب لباب یہی تھا،کہ اہل سنت کے درمیان غیر ضروری مسائل کو اچھالنے کی بجائے اسے مجلسی گفتگو میں حل کیاجائے۔
اس کے بعد مولانا مقبول احمد سالک مصباحی قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ نیمختصر مگر انتہائی جامعیت کے ساتھ شہدائے کرب وبلاکی عظمت وفضیلت پر نکات آفریں خطاب فرمایااور کہاکہ یہ وہ مقدس گروہ ہے جسے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آلہونے کاشرف عظیم حاصل ہے،ان کے رگوں میں رسول پاک کاخون دوڑ رہاہے،ان کاخون سب سے طیب وطاہر خون ہے،اللہ تعالی نے میدان کربلا میں ان کے خون سے شجر اسلام کی آبیاری فرمائی،اور اسلام کو نئی زندگی ملی۔انھوں نے کہا کہ جس طرح جب کسی درخت میں زائد پتے اور بیاکر شاخیں پید اہوجاتی ہیں تو اسے قلم کردیاجاتاہے اور وہاں پر نئی شاخ لگا دی جاتی ہے،بلاتمثیل اہل بیت رسالت نے اپنی پیش کرکے شجر اسلام کوزہریلے پودوں اور پتوں سے پاک کردیا،آج اسلام کا شجر لہلہا رہاتھا،اور برگ وثمر لارہاہے جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ نے پاکیزہ کلمے کی پاکیزہ درخت سے مثال بیان فرمائی ہے۔قاری غلام دستگیر صاحب قادری احراز فاؤنڈیشننے اپنے مخصوص انداز میں نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت شہدائے کربلا پڑھ کر سامعین کے دلوں کوگرمادیا۔
خطیب خوش بیان حضرت مولانا منظر محسن صاحب مد ظلہ العالی تغلق آباد نے تفصیلی خطاب فرمایا۔اور فضائل حسنین کریمین کےس اتھ ساتھ کربلا میں پیش آنے دل دوز واقعات درد نگیز انداز میں بیان کیا اور کہا کربلا کے بعد یزیدیوں نے اہل بیت کے سلوک کیا تاریخ انسانی اسے دیکھ دیکھ کرآج تک شرمندہ ہورہی ہے۔دیگر شرکا میں مولانا قاسم مصباحی این سی پی یو ایل گورنمنٹ آف انڈیا، محترم ڈاکٹر عبدالباری برکاتی جامعہ ملیہ اسلامیہ، حافظ وقاری رحمت علی مصباحی سنگم وہار قابل ذکر ہیں۔صلاۃ وسلام اور قل شریف نیز حضرت پیر طریقت سید محمدرحمانی میاں اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ اشرفیہ مسعودیہ،بٹلہ ہاؤس،اوکھلا،نئی دہلی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کااختتام ہوا، اخیر میں تمام حاضرین کی خد مت میں لنگر اشرفی پیش کیا گیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1067 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز