امام عالی مقام جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں: علامہ عبداللہ عارف صدیقی
<p>ممبئی: اتر پردیش کے مشہور عالم دین وخطیب مفکر ملت الحاج حضرت علامہ عبداللہ عارف صدیقی ایڈیٹر سنی اسلامی آواز بانی و مہتمم جامعہ صدیقیہ عطائے رسول و سعدیہ نسواں اسکول بگولہوا شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی دس روزہ ذکر شہیدان کربلا جو سنی سلیمانیہ مسجد کھاڑی نمبر 3/ساکی ناکہ ممبئی کی جانب سے انجمن فیضان حسین کمیٹی کھاڑی نمبر3ساکی ناکہ ممبئی کے زیر اہتمام منعقد ہے چھٹویں پروگرام میں دیوانگان امام حسین کے عظیم مجمع میں فضائل اہلبیت ومناقب اہل بیت کے عنوان سے زبردست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امام عالی مقام جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں امام عالی مقام کانام ہر پاک زبان پرجاری ہےآپ نے اپنی اور بیٹوں کی قربانی پیش کرکے شریعت محمدیہ کی لاج بچالی خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا حافظ وقاری الحاج محمد جمال احمد علیمی خطیب وامام سنی سلیمانیہ مسجد کھاڑی نمبر3ساکی ناکہ ممبئی کی سرپرستی میں ہونے والے اجلاس بڑےہی کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف رواں دواں ہے منتظمہ کمیٹی جناب شمس اللہ صاحب صدر ۔صدام حسین سکریٹری ۔فخرالدین ۔محرم علی وغیرہم کی محنتیں اور اہل محلہ کے تعاون سے محفل کامیابیوں کے راہ پر گامزن ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز