تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

رضا اکیڈمی کے کارکنان نے "عظمت قرآن زندہ باد، سوڈیش حکومت مردہ آباد" اور "سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ کرو" کے نعروں کے ساتھ کیا زبردست احتجاج

📅 03-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مذہبی گلیاروں سے

<p>سویڈن بار بار قرآن سوزی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو مشتعل کر رہا ہے: الحاج محمد سعید نوری</p>
<p>ممبئی:3 جولائی 2023:: سویڈن میں مسجد کے سامنے عین عید الضحیٰ کے دن مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے جس طرح قرآن مقدس کو نذر آتش کیا ہے آج قرآن سوزی کے خلاف مینارہ مسجد کے سامنے ممبئی میں سخت احتجاج کیا گیا جس میں سب سے پہلے قاری مفتی محمد نورالحسن علیمی نے قرآن مقدس کی تلاوت کی اس کے بعد قائد ملت اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے سویڈن حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن اپنی حرکتوں سے باز آجائے کیوں کہ مسلمان اپنی جانوں سے زیادہ قرآن کریم سے محبت کرتے ہیں اس کی بے حرمتی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی مزید نوری صاحب نے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ بار بار سویڈن ایسی حرکتوں کو دہرا رہا ہے اس کے باوجود ہم سخت اقدامات نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے اسلام دشمن طاقتیں ہمیشہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے کبھی ناموس رسالت پر حملہ آور ہوتی ہیں تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتی ہیں لہٰذا سربراہان مملکت اسلامیہ سے رضا اکیڈمی مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور گستاخِ قرآن ملزم سالوان مومیکا کو پھانسی دے۔ آپ نے آگے یہ بھی کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مذہب اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہیں اور ان کی مذہبی کتابوں کی توہین کرتے ہیں، دن بدن بڑھتے ہوئے اس سلسلہ پرروک لگنا عالمی سطح پر ضروری ہے نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء حضرت نوری صاحب نے یہ بھی کہا کہ جس طریقے سے لوگ یورپی ممالک میں مسلمان ہو رہے ہیں قرآن کریم سے قریب آ رہے ہیں یہود و نصاری بڑھتی ہوئی اسلام مقبولیت سے خائف ہیں اسی لئے وہ اس طرح کی اوچھی حرکت پر اُتر آئے ہیں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کر رہے ہیں جسے مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا۔ آخر میں خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے بلخصوص او۔آئی۔ سی سے اپیل کی ہے کہ وہ سویڈش مصنوعات کا بائیکاٹ کریں وہاں کے بنائے ہوئے تمام سامانوں کو مارکیٹ سے اُٹھا کر باہر پھینکے تاکہ یہ اسلام دشمن ملک سویڈن کے ہوش ٹھکانے آئے۔ بعدہ حضرت مولانا امان اللہ نوری رضوی صاحب نے بھی عظمت قرآن زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی اور دعا حضرت مولانا خلیل الرحمٰن صاحب نے کی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی خاص طور سےحضرت مولانا محمد عباس رضوی صاحب، مولانا ظفر الدین رضوی صاحب، حضرت مولانا قاری عبد الرحمان ضیائی صاحب ،حضرت قاری سلیمان خان صاحب، محمد نور الحسن علیمی امجدی، حضرت مولانا قاری نیاز صاحب، الحاج محمد کمال احمد خان قادری ودیگر لوگ شریک تھے،سارے لوگوں نے سویڈن حکومت اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے عظمت قرآن کا نعرہ لگایا اور کہا کہ ہم قرآن مقدس کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
فقط محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 990 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز