تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں سوگ کی لہر، سابق استاذ حضرت مولانا اسرار احمد مصباحی کا انتقال

📅 29-11-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اعظم گڑھ

<p>مبارک پور/اعظم گڑھ
حضرت علامہ اسرار احمد مصباحی علیہ الرحمہ کی ولادت 20 اپریل 1947ء کو موضع لہرا ڈاک خانہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ میں ہوئی ۔انھوں نے ابتدا تا انتہا مکمل تعلیم دارالعلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور میں حاصل کی 1386ھ /1966ءمیں علماء و مشائخ کے ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازے گئے۔فراغت کے بعد دیوبندیوں کے سب سے بڑے ادارہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور یہاں سے بھی فراغت پائی ۔پھر حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مبارک پوری علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے دریافت کرنے پر اپنے احوال و کوائف سے آگاہ فرمایا ۔حافظ ملت علیہ الرحمہ نے ان کا بیان سماعت کرنے بعد فرمایا "یہیں رہو ،کام کرو ،اشرفیہ تمھارا ہے تم اشرفیہ کے ہو"۔
اس دن سے لے کر جون 2010ء تک دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور میں درس و تدریس سے منسلک رہے۔ان کی درس گاہ کے فیض یافتہ ہزاروں تلامذہ ملک و بیرون ملک میں دین و سنیت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔خیرالاذکیاء صدرالعلماء حضرت علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارک پور جیسی عظیم شخصیت ان کے تلامذہ میں شامل ہیں ۔ چند ماہ بحیثیت معین المدرسین رہے ۔جب اشرف العلماء حضرت سید حامد اشرف مصباحی اشرفی الجیلانی ،ممبئی تشریف لے گئے تو باضابطہ یہاں کے استاذ مقرر ہوئے ۔بیعت و ارادت اور اجازت و خلافت جلالۃ العلم حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ سے حاصل ہے۔افسو صد افسوس آج 4 جمادی الاولی 1444ھ مطابق 29 نومبر 2022ء سہ شنبہ دار آخرت کی جانب روانہ ہوگئے۔انا للہ و انا الیہ رجعون</p>
<p>شریک غم
محمد فضل الرحمن برکاتی مصباحی
مبارک پور</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1026 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز