تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ثقافتی ورثہ کا عالمی ہفتہ: آرٹ گیلری اور ایس پی ایس میوزیم میں میگا نمائشوں کا انعقاد

📅 24-11-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
جموں و کشمیر

<p>نمائش کا مقصد ثقافتی ورثے کا تحفظ: رابیہ قریشی</p>
<p>سرینگر: 24 نومبر، مجتبٰی شجاعی
ثقافتی ورثہ کے عالمی ہفتہ کے سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر میں ہفت روزہ میگا نمائشوں کا انعقاد ہوا جن میں طلباو طالبات کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ دیگر محققین ،دانشوروں اور عام لوگوںنے وزٹ کیا۔سرینگر کے ایس پی ایس میوزیم میں’’کشمیر کی یادگار شان‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔اس نمائش میںہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات کے علاوہ محققین ،دانشوروں اور عام لوگوں نے اس نمائش کا وزٹ کیا۔اس نمائش میں وزیٹروں نے تاریخی یادگاروں ،مخطوطات ،نوادرات اورپرانی روایات کے علاوہ آباؤ اجداد کے دیے گئے ورثوں کو دیکھا۔نمائش میں روایتی دست کاری اورکشمیری ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرنے والےنمونے وزیٹروں کی توجہ کا مرکز بنے ۔وزیٹروں نے ان ثقافتی ،تہذیبی اور تاریخی ورثوں کے تئیں دلچسپی کا اظہارکیا اورعالمی سطح پر اپنی شاندار ثقافت کی نمائش کا مطالبہ کیا۔میوزیم کا سیر کرنے والے ایک وزیٹر نے بتایا کہ نوجوان نسل کو کشمیر کی تاریخ،ثقافت ،تہذیب اور تمدن سے آگاہ کرنے کے لئے اس طرح کی نمائشوں کا انعقادایک اچھا قدم ہے ان نمائشوں کے ذریعے بچے عملی طور پر بھی وہ مناظر دیکھنے کو ملیں گے جو انہیں نصاب میں پڑھایا جاتا ہے ۔کولگام کی ایک طالبہ کا کہنا ہے میوزیم کا سیر کرتے ہوئے انہیں کافی مسرت ہوئی جو چیزیں ہم صرف کتابوں میں دیکھتے تھےآج ہمیں عملی طور پر دکھایا گیا۔ ایس پی ایس میوزیم کے نگران اعلیٰ رابیہ قریشی نےبتایا کہ کشمیر کےشاندار اور بے مثال ثقافت سےروشناس کرانےکے لئے انہوں نےعجائب گھر میں ہفت روزہ میگا نمائش کا انعقاد کیا۔ان کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد اپنے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا ہےتاکہ دور حاضر کی نوجوان نسل اور مستقبل کی نسلیں اپنی ثقافت ،روایات،تہذیب اور تمدن سے روشناس ہوجائیں۔محکمہ آثار قدیمہ وعجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمشتاق احمد بیگ نے بتایا کہ ثقافتی ورثے کے عالمی ہفتے کے سلسلے میں ہم نے عجائب گھر لال منڈی ،اولڈ اسمبلی کمپلکس شیر گھڑی اور امر سنگھ کالج میں میگا نمائشوں کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں خاص طور پر نوجوان نسل میںتاریخی ورثوں کے تحفظ کے تئیں بیداری پیدا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثقافتی ورثہ منانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ نسل مستقبل بھی کشمیری تہذیب قتمدن اور ثقافت سے آگاہ ہوجائیں۔واضع رہے یہ نمائشیں 25نومبر تک جاری رہیں گی۔23نومبر تک 6000سے زائد وزیٹروں نے عجائب گھر کیا سیر کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3760 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

لل دید فاؤنڈیشن جموں و کشمیر نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام پر ایک پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد نوجوانوں نے کی شرکت

سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاج

جشن میلاد النبیﷺ پر مولانا نورانی کا ہدیہ تبریک و تهنیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز