نوریہ چلڈرن اکیڈمی کی طرف سے شاندار جلوس غوثیہ جلسہ و لنگر کا اہتمام
<p>گزشتہ روز نوریہ چلڈرن اکیڈمی
محلہ مہارانی گنج گھوسیانہ گونڈہ میں روحانی مملکت کے تاجدار شمس الاولیاء بڑے پیر عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کی گیارہویں ہر سال کی طرح امسال بھی نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ،
ادارے کے طلبہ نے ادارے کو دلہن کی طرح سجایا ،
مقدس مقامات کی جھانکیاں بھی بنائ گئیں ،
بعد نماز فجر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، اسکے بعد بستی کے لوگوں نے جلوس غوثیہ میں شرکت کی،
بعد اختتام جلوس بستی و باہر سے آنے والے مہمانوں نے لنگر غوث اعظم تناول کیا،
ادارے میں ایک جلسہ بھی رکھا گیا تھا جس میں بڑے پیر کی خدمات و کرامات پر علمائے کرام نے خطاب کیا،
شہر گونڈہ کے مشہور دینی ادارہ دارالعلوم مینائیہ کے سینئر استاذ مولانا مقیم صاحب نے بڑے پیر کی عظمت و رفعت پر فاضلانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوثِ اعظم کی تعلیمات ہماری زندگی کو بہتر بنا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کو بڑھاوا دینا اور لوگوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنا ہی اصل گیارہویں ہے، جبتک ہم غوث اعظم کی تعلیمات کو عام نہیں کرینگے تب تک ہمارے لئے کوئ کامیابی نہیں ،
صدق مقال رزق حلال یہ ایک مومن کی پہچان ہے جو کہ غوث اعظم نے عملی زندگی میں شامل کرکے دکھایا ہے،
قادری مسجد پرانی تکیہ کے امام مولانا عبد الوکیل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا جو بندہ قادر کا نہیں وہ عبد القادر کا نہیں، نماز قادر کی ہے اور نیاز عبد القادر کی ہے ، قادر کی نماز چھوڑ کر عبد القادر کی نیاز کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ،لہٰذا ہر حال میں ہمیں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے یہی تعلیمات غوثِ اعظم ہے، نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہت سلیقے سے حسین رضا نے پڑھی،
جلسے کی صدارت فرما رہے ڈاکٹر حاجی لائق علی صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ،
اس موقع پر مولانا شہاب الدین مصباحی خطیب و امام رحمانیہ مسجد ، قاری الیاس مشاہدی پرنسپل مدرسہ غریب نواز ، حافظ کمال الدین صاحب سربراہ اعلیٰ مدرسہ فیضان غوثیہ،ساجد بھائی الپ سنکھیک وبھاگ گونڈہ،ہارون منڈل،محمد اویس رضا ،سنتوش بھارتی،فروز علی،ذاکر ٹی ٹی، وغیرہ موجود رہے-
ادارے کے سربراہ اعلیٰ مشہور خطیب مولانا ارشاد احمد حشمتی صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-
رپورٹ:(مولانا)جمال اختر صدف گونڈوی</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی جوالاپور کے نوجوان لاٸقِ صد آفریں ہیں۔ مولانا آصف جمیل امجدی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرعلماء، دانشوران سخت ناراض

مدرسہ اہل سنت عزیزالعلوم میں یوم جمہوریہ نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز