تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

طوفان برق و باد غلامان مصفطیٰ کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کر سکتی: مولانا مفتی سید عتیق الرحمٰن

📅 10-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>وزیر پور،نئی دہلی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کااہتمام کیا گیا اور شب میں شاندار اصلاحی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں وزیر پور اور قرب وجوار کے نوجوانوں اور مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،موسم خراب تھا، رات بھر رم جھم رم جھم ہوتی رہی،مگر مجمع صبح چاربجے تک اپنی جگہ پر جمع رہا۔علما ومشعرا نے کے لیے واٹر پروف ڈائس بنا یاگیا جس کی وجہ سے بڑے اطمینان وسکون سے انھوں نے اپنے کلام اور بیانات کوعوام اہل سنت کے سامنے رکھا۔
امیر القلم حضرت مولانا مفتی صوفی مقبول احمد سالک مصباحی اشرفی برکاتی بانی وناظم اعلیٰ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر نئی دہلی نے فلسفہ عید میلاد النبی پر مفکرانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں بکثرت انبیائے کرام کی ولادت کے ظاہری تاریخٰ واقعات بیان کیے گئے ہیں،مگر رسول پاک کاتذکرہ کنایوں اور اشاروں میں حسن فصاحت وبلاغت سے سجا کر کیاگیاہے،اس کی وجہ یہی ہے کہ دیگر انبیائے کرام کو ان کے ناموں کے ساتھ صراحت سے مخاطب کیاگیا ہے جب کہ ہمارے ومولیٰ جناب محمدرسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کوالقاب وآداب سے ذکر کیا گیاہے،باری تعالی رسول پاک کی اس خصوصیت کو ذکرمیلاد پاک میں بھی برقرار رکھا ہے،دویگر انبیائے کرام کی ولاد ت کاتذکرہ صریح لفظوں میں ہے جب کہ رسول پاک کی ولادت کابیان کرنا ہو اتو کہا گیا تحقیق اللہ کی طرف ایک نور آیا اور روشن کتاب۔
عالم احادیث وقرآن حضرت مولانا ذکر اللہ مکی بریلوی نے امام اہل سنت اعلیٰ حضرت بریلوی کے اشعار کی روشنی میں واقعات ولادت شریف کو بڑے دل نشین انداز میں بیان کیااور کہاکہ ہمارے رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ و سلم کو اللہ تعالی سراپا نور بنایاتھا،آج کائنات میں جوکچھ علم وادب اور اخلاق وکردار کی روشنی ہے وہ نورانیت مصطفیٰ کافیضان ہے،نورانیت مصطفیٰ کایہ عالم ہے کہ سرکار کے چہرہ انورکی روشنی میں تاریک رات میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنی گم شدہ سوئی کو تلاش کرلیاکرتی تھی۔انھوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم رسول پاک سے محبت کی دلیل ہے،اور آج اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہاہے۔
خلیفہ بادشاہ طریقت مولانا مفتی سید عتیق الرحمن صاحب بانی وناظم اعلیٰ مدرسہ احمد یہ سید العلوم انتظامیہ ایجوکیشن سوسائیٹی،وزیر پور نے تمام اراکین ومعاونین،رضاکاران وسامعین خصوصا علما ومشائخ کا شکریہ ادا کیاجو موسم کی خرابی کے باوجودوعدہ کے مطابق تشریف لائے۔اور پنے علمی وروحانی فیضان سے حاضرین کومالامال کیا۔انھوں نے کہا کہ طوفان برق وبادغلامان مصفطیٰ کے عزم وحوصلہ کوپست نہیں کرسکتی۔
پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،پروگرام کی نظامت شہنشاہ نقابت،نازش صحافت حضرت سید قیصر خالد فردوسی نے فرمائی،انھوں نیاپنی تمہیدی گفتگو میں عید میلاد النبی اور جلسہ ہذا کی اہمیت اور افادیت کو واضح کیا اور کہاکہ مولانا سید عتیق الرحمن کی شخصیت خطہ وزیر پور میں بڑی مقبول اور قابل قدر ہے،ان کی شبانہ روز مساعی سے اس علاقے میں علم وفکر کا چرغ روشن ہوا ہے۔مدرسہ احمد یہ سید العلوم انتظامیہ ایجوکیشن سوسائیٹی وجمیع مسلمانان اہل سنت وجماعت نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔آخر میں صلاۃ وسلام اور علامہ سید عتیق الرحمٰن کی دعا پر محفل اکاختتام ہوا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1107 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز