تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مدرسہ اصلاح معاشرہ علی گڑھ میں عرس قاسمی و عرس وارثی کا انعقاد

📅 31-08-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
علی گڑھ

(علی گڑھ 31/اگست،ضیاء الرحمن) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں مجدد برکاتیت حضرت سید شاہ محمد اسماعیل حسن مارہروی علیہ الرحمہ اور حضرت حاجی وارث علی شاہ چشتی قادری علیہ الرحمۃ کی یاد میں محفل کا انعقاد ہوا .

محفل کا آغاز مولانا ساغر جمیل مرکزی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت ومنقبت  محمد بلال اور معروف ثناء خوان محمد فرقان علی قادری نے پیش کیے. ضیاء الرحمن امجدی نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا

مولانا شمشاد اجمل برکاتی (خطیب وامام گلستانِ رضا مسجد) نے اپنے مختصر خطاب میں عرس کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حاجی وارث علی شاہ چشتی علیہ الرحمہ ولی کامل تھے اور صوم و صلٰوۃ کے پابند تھے،آپ نے اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ میں صرف کردی. ہمیں بھی ان بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگی گزارنا چاہیے.

عالیجناب سید مصطفی علی قادری نے شیخ الکاملین عارف باللہ، فنا فی الرسول حضرت مولانا سید ابوالقاسم شاہ اسماعیل حسن مارہروی رحمۃ اللہ علیہ  کی مختصر سیرت و خصائص بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ خاندانِ برکات کے ایسے نورانی چراغ ہیں، جس کے انوار سے ایک عالم منور ہوا۔ جس وقت حضرت سیدنا شاہ ابو القاسم شاہ جی میاں مسند سجادگی پر رونق افروز ہوئے اس وقت آپ کو کئی سلاسل کی اجازت حاصل تھی لیکن سلسلہ قادریہ سے آپ کو خاندانی روایت کے مطابق بڑا گہرا لگاؤ تھا، اس لئے آپ نے اسی سلسلے کو فروغ بخشا، اسی کے فیوض و برکات سے مریدین و متوسلین کو مالا مال کیا اور رات دن اسی سلسلے کے ذریعے دین اسلام کی تبلیغ میں جدو جہد فرائی۔بےشمار علما و مشائخ کو اسی سلسلے میں مرید کیا اور خلافت کی دولت سے بے بہا سرفراز فرمایا. مزید انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ جی میاں اصولوں کے بہت پکے تھے۔غلط باتوں پر ہر ایک کی سرزنش کرتے۔ آپ صرف گوشہ نشین صوفی نہ تھے، بلکہ ملکی وبین الاقوامی حالات ومعاملات پر خوب نظر تھی جب بھی سنیت کے خلاف کوئی مضمون وغیرہ اخبارات و رسائل میں شائع ہوتا تو فوراً نوٹس لیتے۔ مصروفیات سے وقت بچا کر دینی کتب کے مطالعے میں مشغول رہتے تھے۔آپ کا روضہ مبارک مارہرہ مطہرہ میں ہے.

آخر میں صلاۃ و سلام کے بعد سید مصطفی علی قادری کی دعا سے محفل اختتام پذیر ہوئی.

اس موقع پر مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے اساتذہ اور طلباء موجود تھے.

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3652 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز