تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مرادآباد: دارالعلوم گلشن مصطفی بہادرگنج میں یوم آزادی کا جشن تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

📅 15-08-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مرادآباد

<p>آج مؤرخہ 15/اگست 2022ء مطابق 16/محرم الحرام 1444ھ بروز پیر دار العلوم گلشن مصطفی بہادر گنج مراداباد میں" یوم آزادی " کا جشن پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں ناظم اعلی قاری فہیم الدین صاحب قبلہ اور عالی جناب اختر حسین صاحب، عزت مآب خالد پردھان جی نے پرچم کشائی کے فرائض انجام دیے اور اس کے بعد اپنے خطاب میں شہداے وطن کو یاد کرکے یہ پیغام دیا کہ آئندہ بھی اگر ملک کی حفاظت کے لیے ہمیں جان و مال کی کوئی قربانی دینا پڑی تو ہم اس سے گریز نہیں کریں گے۔ اس کے بعد مفتی محمد ایوب مصباحی پرنسپل ادارۂ ہذا کا خطاب ہوا جس میں انھوں نے برطانوی تن کے گورے من کے کالوں کی وطن عزیز میں بنام ایسٹ انڈیا کمپنی مداخلت اور مغل سلطنت کے حکمرانوں، نوابوں، راجاؤں کی خانہ جنگی سے استفادے اور ناجائز تسلط کے بابت سمجھایا اور آگاہ کیا کہ اس ملک میں مسلمانوں کا بھی برابر کا حق ہے کہ اس میں ان کے رہنماؤں قائد جنگ آزادی علامہ فضل حق خیرابادی، علامہ عنایت احمد کاکوروی، محمد علی جوہر، مولانا کفایت علی کافی وغیرہ کی بھی لاشیں مدفون ہیں۔
ادارے کے دیگر اساتذہ مولانا محمد رضوان سلامی، مولانا محمد اکبر علی سعدی ، عزت مآب ماسٹر سلیم احمد صاحب نے بھی شرکت کی ۔
پرچم کشائی کے بعد طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور دار العلوم کی پوری فضا نعروں سے گونج اٹھی کچھ حب وطن سے متعلق کلام بھی پیش کیے گئے۔
اس طرح سب نے ملک کر شہداے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا۔</p>
<p>مفتی محمد ایوب مصباحی پرنسپل دار العلوم گلشن مصطفی بہادر گنج، ٹھاکر دوارہ مراداباد، یوپی
رابطہ نمبر: 8279422079</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 826 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مرادآباد میں اونچا تعزیہ بجلی کے تاروں سے ٹکرایا، دو کی موت درجنوں زخمی

قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر

حضرت حافظ و قاری عبد الغنی صاحب ڈھکیاوی مرادآبادی ہمارے درمیان نہ رہے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز