سعودی عرب: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل مکمل
<p>غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آرہی ہے جس کیلئے ہر سال ایک پروقار تقریب منعقد ہوتی ہے</p>
<p>سعودی عرب(انٹرنیشنل ڈسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مکہ المکرمہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔حرمین الشریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں امامِ کعبہ اور حرمین الشریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی شرکت کی ہے۔مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے پرنور عمل میں کلید بردار کعبہ، منتظمین کعبہ، سعودی حکام اور کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے منتظمین سمیت دو سو سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا ہے۔غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے جس کے لیے ہر سال ایک پروقار تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اِس بار روایت سے ہٹ کر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہفتے کو نئے اسلامی سال 1445ھ کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام کو منعقد ہوئی۔اس سے قبل کئی عشروں سے غلافِ کعبہ(کِسوہ)کو 9 ذوالحجہ کی صبح کو تبدیل کیا جاتا رہا تھا۔غلافِ کعبہ جسے کِسوہ کہا جاتا ہے، مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ گزشتہ سال غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تاریخ 9 ذوالحجہ سے بدل کر یکم محرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آپریشن سندور : ہندوستانی فوج کی بہادری پر مسلم عوام نے کیا اظہار مسرت

بنگلہ دیش میں ہورہے اقلیتوں پر مظالم کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گاالحاج محمد سعید نوری

24 اور 25 نومبر کو جدہ (سعودی عرب) میں منعقد ہوگی آئی۔پی۔ایل۔ نیلامی کی تقریب
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز