تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مدرسہ سراج العلوم برگدہی میں تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد

📅 20-06-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہراج گنج

<p>دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ، جدو پپرا مہراج گنج یوپی میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہو ا ۔ پروگرام کا آغاز حافظ و قاری توصیف رضا صفوی کی تلاوت سے ہوا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ادارہ ہذا کے پرنسپل حافظ احادیث کثیرہ علامہ الحاج شیر محمد قادری صاحب نے فرمایا کہ اللہ پاک نے دولت کی تقسیم فرمائ تو کسی کو زیادہ دیا اور کسی کو کم مگر وقت سب کو یکساں دیا۔ اس میں امیر و غریب کی تفریق نہیں کی۔ لہذا جو شخص اپنے وقت کا صحیح استعمال کرے گا اور اپنے وقت کو علم کی طلب میں لگاے گا ، اللہ پاک اسے دونوں جہاں میں کامیاب فرماے گا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں تحصیل علم پر زور دیا اور اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنے کی تاکید فرمائ۔ عبد الرحمن ، محمد فہد اور حضرت علی متعلمین دارالعلوم ہذا نے بارگاہ رسالت میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعدہ مولانا توحید احمد برکاتی استاد دارالعلوم ہذا نے مقابلہ حسن قرات و نعت و سیرت کوئز میں اول دوم سوم انعام حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان فرمایا اور ان کے مابین انعامات تقسیم کیے۔ حسن قرات میں ابو ریحان ، محمد قیس اور اعجاز الدین نے ۔ حسن نعت میں حضرت علی، محمد خالد اور فیضان رضا نے اور سیرت کوئز میں اکرام الحق و غوث الوری، تاج الدین و صدام حسین اور محمد ارشد و صادر رضا نے بالترتیب اول دوم سوم انعام حاصل کیے۔ مذکورہ تیوں مقابلوں میں فیصل کے فرائض انجام دینے والے قاری عظیم الدین امجدی و قاری توصیف رضا صفوی ، مولانا اعجاز سراجی و مولانا شاہ عالم سراجی اور مولانا فیض الحسن مصباحی و مولانا توحید احمد برکاتی صاحبان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر حضرت علامہ قاضی فضل رسول مصباحی ، مولانا کاتب محمد ذوالقرنین خان حافظ مسعود عالم برکاتی سمیت ادارہ کے اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔</p>
<p>محمد رمضان امجدی مہراج گنج</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3697 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز