تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

عید کی نماز عید گاہ میں پر امن طریقے سے ادا کریں مسلمان۔ مولانا آصف جمیل امجدی

📅 30-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
گونڈہ

<p>گونڈہ: 30 اپریل
گزشتہ دو سال میں کورونا وائرس نے حیات انسانی کے نظام کو اتھل پتھل کر کے رکھ دیا تھا۔ آمد و رفت ٹھپ ہوچکا تھا، مثل قیدی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ قبل از کووڈ انیس رمضان المبارک کی بہاریں اور اس کی پاکیزہ رونقیں یقینا قابل دید و محسوس تھیں۔ آج جب کہ بفضلہ الہی فضا صاف و شفاف اور شفا بخش معلوم ہوتی ہے تو الحمد للہ رب العالمین ماہ صیام کی رونق بھی خوشنما لگ رہی ہے۔ بارگاہ صمدیت مآب عزوجل میں دست بدعا ہوں کہ مولیٰ تعالیٰ اپنے فضل خاص سے اس بار ہم سبھی مسلمانوں کو عید گاہ میں نماز عید کی ادائیگی کا موقع عطا فرمائے (آمین) ۔
مذکورہ خیالات کا اظہار حضرت العلام الشاہ حافظ و قاری مولانا ناصر رضا صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ نے ایک تقریب میں کیا۔ مزید آپ نے فرمایا کہ جو حضرات شرعاً کسی مجبوری کی بنیاد پر روزہ نہیں رکھ سکتے تو وہ اس ماہ مقدس کے پاکیزہ احترام کو پامال نہ کریں، سر عام قطعی کوئی بھی کچھ نہ کھاۓ پیئے۔ اگر ایسا کرتے ہو تو غضب الٰہی کے مستحق ہوگے۔ بے شک اس ماہ کا احترام کرنے میں جتنا ثواب ہے، اس سے کئ گنا گناہ اس کی تعظیم و تکریم نہ کرنے میں ہے۔ لہٰذا ہم سب حضرات ایک لمحہ بھی اس کی تعظیم سے قطعی غافل نہ ہوں۔ کیوں کہ یہ حصول رضاۓ الہی کا بہت پر اثر ذریعہ ہے اور نجات سفینہ بھی۔
عالی جناب حضرت علامہ و مولانا آصف جمیل قادری امجدی صاحب قبلہ دام اقبالہ نے اپنے بیان کے دوران فرمایا کہ رمضان المبارک کو خداۓ تعالیٰ نے تین زاوئیے پر منقسم فرمادیا ہے اس کا پہلا عشرہ رحمت الٰہی سے لبریز و سرشار ہوتا ہے، جب کہ دوسرا عشرہ مغفرت و بخشش کا پروانہ اپنے معطر دامن میں سمیٹے ہوتا ہے، اور آخری عشرہ (جو عید الفطر کا عین پڑوسی ہوتا ہے) اس کی عظمت بیش بہا ہوتی ہے یعنی "جہنم سے آزادی کا حسین لمحہ ہوتا ہے" اس پورے ماہ میں فضل الٰہی سایہ فگن ہوکر باران رحمت نازل کرتی رہتی ہے۔
مزید آپ نے فرمایا کہ اس بابرکت مہینے کی عظیم خصوصیت یہ بھی ہے کہ بڑے بوڑھے لوگ اور خواتین تو روزے سے رہتے ہیں۔ ہماری قوم کے ننھے ننھے بچے سات آٹھ سال کے وہ بھی شوق و ذوق میں روزہ رکھ لیتے ہیں۔ اس کی رحمت و برکت چھوٹے بڑے سب کے لیے ہے۔ اور آپ نے عید گاہ کی صاف صفائی کے متعلق لوگوں کی یاد دہانی کرائی، کہا کہ ان شاءاللہ اس بار ہم لوگ عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں پر امن طریقے سے اجتماعی طور پر ادا فرمائیں گے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 988 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی جوالاپور کے نوجوان لاٸقِ صد آفریں ہیں۔ مولانا آصف جمیل امجدی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرعلماء، دانشوران سخت ناراض

مدرسہ اہل سنت عزیزالعلوم میں یوم جمہوریہ نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز