جامعہ امجدیہ جامعہ اشرفیہ کے ساتھ ہے۔ حضور محدث کبیر
<p>شہزادۂ صدرالشریعہ جانشین خانقاہ رضویہ امجدیہ حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفے قادری دامت برکاتہم القدسیہ نے جامعہ اشرفیہ کی حمایت میں خصوصی مکتوب جاری کرتے ہوۓ کہا کہ جامعہ اشرفیہ صاف و شفاف بے داغ ادارہ ہے جو اہل سنت و جماعت کے مرکزی اداروں میں سے عظیم الشان اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔اور ساتھ ہی یوگی حکومت کے اس نازیبا رویہ پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوۓ لکھتے ہیں کہ جامعہ اشرفیہ کو کسی بھی قانونی نوٹس کے بغیر نشانہ بنا کر جہاں آئین ہند کا مذاق بنایا گیا وہیں مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا گیا۔اور جامعہ اشرفیہ کے ارباب حل و عقد سے آپ نے پر خلوص گزارش کی ہے کہ آپ اپنے حوصلے کو بلند رکھیں نیز مصلحت و چارہ جوئی سے کام لیں۔ ہم آپ کے دوش بدوش کل بھی تھے اور آج عل کل حال ہیں۔ ایسی صورت حال میں مسلمان ہند خاص کر علماء اہل سنت کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ہوشمندی سے کام لیں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے ایمان کے تحفظ کے ساتھ فرائض و واجبات کی پابندی کریں اور اپنی اپنی مساجد میں آیت کریمہ کا ورد جاری رکھیں نیز دعاۓ حزب البحر کا ورد بھی کرتے رہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز