تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

اسمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور کے بعد گیندبازوں کی زبردست واپسی سے بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی دھماکے دار جیت

📅 12-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کھیل کھلاڑی

<p>ہیملٹن(نیوزی لینڈ) 12 مارچ
ہیملٹن کے سیڈن پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے خواتین عالمی کپ کے دسویں مقابلے میں بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو اپنے تیسرے مقابلے میں 155 رنوں کی زبردست شکست دے دی ہے۔ اپنے پچھلے مقابلے میں نیوزی لینڈ سے شکست کھانے والی بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حالاں کہ 6.3 اوورز میں 49 رنوں کی اچھی شروعات کے بعد بھی ایک وقت خاتون کرکٹ ٹیم لڑکھڑا رہی تھی جب 78 رنوں پر کپتان متھالی راج سمیت ڈپٹی شرما بھی آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اس کے بعد اوپنر اسمرتی مندھانا اور مڈل آرڈر بلے باز ہرمن پریت کور نے شاندار سنچری بناتے ہوئے 184 رنوں کی زبردست شراکت داری کی اور ٹیم کو مکمل 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنوں کے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے آؤٹ ہونے سے قبل بالترتیب 123 اور 109 رنز بنائے۔ 318 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اوپنرز نے طوفانی شروعات کرتے ہوئے فقط 12 اورز میں ہی 100 رنز بنا ڈالے مگر جب 100 رنوں پر پہلا وکٹ گرا تو پوری ویسٹ انڈیز ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پورے 50 اوورز بھی کھیلنے سے قاصر رہی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر ڈائنڈرا ڈوٹن نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے۔ 162 رنوں پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو سمیٹنے میں سبھی بھارتی گیندبازوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔ اسپنر اسنیہ رانا نے 3 وکٹ جبکہ تیز گیندباز مینگھنا سنگھ نے 2 وکٹ لیئے علاوہ ازیں جھولن گوسوامی، راجیشوری گائیکواڑ اور پوجا ویسترکر نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیئے۔</p>
<p>جھولن گوسوامی نے بنایا عالمی ریکارڈ
1 وکٹ لے کر تیزگیندباز جھولن گوسوامی نے خواتین کے عالمی کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انھوں نے سابق آسٹریلیائی خاتون اسپن گیندباز لن فولسٹن (39 وکٹس) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے خاتون عالمی کپ میں 40 وکٹیں پوری کیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1145 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بارش نے چھین لی بھارت کے جبڑے سے جیت، ویسٹ ایڈیز کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ڈرا

کرکٹ : اس بار ورلڈکپ میں نہیں آئے گی کالی آندھی۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دکھایا باہر کا راستہ

فیفا ورلڈ کپ کے افتتاح نے دنیا پر انمٹ نقوش مرتب کردیئے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز